آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنربیٹی کے باپ بن گئے

ہفتہ 13 ستمبر 2014 16:13

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین ڈیوڈ وارنر با پ بن گئے۔ڈیوڈ وارنر اپنے تمام مصروفیات تر ک کرکے اپنی بیٹی کو دیکھنے ہسپتا ل پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ لیوی مائی وارنر مقامی رویل ویمنز ہسپتال میں زیر علاج تھیاور وہی پر ان کی بیٹی کی ولادت ہوئی۔ پیدائش کے وقت ڈیوڈ وارنر کی بیٹی کا وزن 2.8کلوگرام تھا اور وہ صحت مند تھی۔اس موقع پرڈیوڈ وارنر کے ساتھی کھلاڑی وکٹ کیپر بیٹسمین بریڈ ہیڈن نے کہا کہ والدین کے لیے پہلے بچے کی پیدائش پر اپنی خوشی کو قابو کرنا مشکل کام ہوتاہے۔ڈیوڈ وارنر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ایک بہترین باپ ثابت ہوں گے۔