کینیڈا کا فاٹا کے طلباء کی بہتری کیلئے 67لاکھ ڈالر کی فراہمی پر اتفاق

ہفتہ 13 ستمبر 2014 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء) کینیڈانے فاٹا سے تعلق رکھنے والے طلباء کی بہتری کیلئے 67لاکھ ڈالر کی فراہمی پر اتفا ق کیاہے۔

(جاری ہے)

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ذرائع نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ یہ رقم باجوڑ ، مہمند، خیبر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور کرم ایجنسی میں طلباء کے لئے غذائی پروگرام پر خرچ کی جائیگی۔عالمی ادارہ خوراک کے زیرانتظام غذائی پروگرام پر عملدرآمدکے ذریعے ان علاقوں کے تقریباًدو لاکھ طلباء مستفیدہورہے ہیں۔غذائی پروگرام کے تحت سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کو بسکٹ اور خوردنی تیل سمیت کھانے پینے کی دوسری اشیاء فراہم کی جارہی ہیں

متعلقہ عنوان :