پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کر نے میں ناکامی پر پر دہ ڈالنے کے لئے اسلام آباد میں دھرنہ دے رہی ہے۔ مولانا عطاء الحق درویش

ہفتہ 13 ستمبر 2014 17:30

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر۔2014ء ) جے یو آئی ضلع صوابی کے امیر مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کی صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کر نے میں ناکامی پر پر دہ ڈالنے کے لئے اسلام آباد میں دھرنہ دے رہی ہے۔ لیکن اس دھرنے کو خود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ناکام بنا دیا وہ آٹھارہ ستمبر جمعرات کی سہ پہر دو بجے علی حقانی لائبیریری ہال صوابی میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف تحصیلوں کے اجلاسوں سے خطاب کر رہے تھے جس سے بزرگ عالم دین اور سر پرست اعلیٰ مولانا حمد اللہ جان باباجی ، ضلعی امیر مولانا احسان الحق اور سیکرٹری اطلاعات محمد ہارون حنفی نے بھی خطاب کیا۔

اجلاسوں میں فیصلہ کیا گیا کہ ورکرز کنونشن میں ضلع بھر سے ہزاروں کارکنان جمعیت اور علماء کرام بھر پور شرکت کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آنے والے عام اور بلدیاتی انتخابات میں صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام پی ٹی آئی کو مسترد کر دینگے۔ کیونکہ صوبائی حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مایوس کر دیا۔ عوام عمران خان کا ملک و قوم دشمن عزائم جان چکے ہیں غیر آئینی اور غیر قانونی دھرنہ دے کر ملک و قوم کا بیڑہ غرق کر دیا یہی وجہ ہے کہ آج اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ عمران خان کا غریب عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن سے صوبائی قائدین خصوصی خطاب کرینگے #