جنرل ہسپتال کے انتظامی دفاتر (کل )بھی حسب معمول کھلے رہیں گے

ہفتہ 13 ستمبر 2014 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) یوم انسداد ڈینگی کے سلسلے میں لاہور جنرل ہسپتال کے انتظامی دفاتر (اتوار )کو بھی حسب معمول کھلے رہیں گے اور تمام سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ اور ایم ایس ڈاکٹر پرویز امتیاز کی قیادت میں ڈینگی آگہی واک منعقد ہوگی جس میں ڈاکٹرز، نرسیں، نرسنگ طالبات، پیرا میڈیکس سمیت تمام شعبوں کا سٹاف شرکت کرے گا جبکہ مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال آنے والے عام شہریوں میں ڈینگی آگہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیے جائیں گے اور ہسپتال کے تمام احاطے کا جائزہ لے کر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ادارے میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو ڈینگی سمیت ہر قسم کے وبائی امراض سے بچایا جاسکے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر تمام شعبوں میں سپرے کیا جارہا ہے جو مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔