بھارتی آبی دہشت گردی سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور اربوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے،حافظ محمدسعید
ہفتہ 13 ستمبر 2014 19:25
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13ستمبر 2014ء) امیرجماعة الدعوة پاکستان پروفیسرحافظ محمدسعید نے کہا ہے کہ بھارتی آبی دہشت گردی سے لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور اربوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی دریاؤں پر ڈیموں کی تعمیر سے ہماری زراعت و صنعت شدید خطرات سے دوچار ہے۔ آبی جارحیت کا یہ سلسلہ روکا نہ گیا تو آئندہ بھی ایسی صورتحال سے بچنا ممکن نہیں ہے۔
پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ۔ یہ لاالہ اللہ کی جاگیر ملک ہے ۔ اس کی حفاظت اور مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہرمسلمان پر فرض ہے۔ جماعة الدعوة ملک بھر کے تمام سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے موٹر بوٹس، ٹریکٹر ٹرالیاں اور دیگر ذرائع استعمال کئے جارہے ہیں۔(جاری ہے)
حافظ محمدسعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر سے نکلنے والے دریاؤں پر بھارت نے ڈیم بناکر پانی روک رکھا ہے۔ وہ ہمارے پانیوں سے سال بھر اپنے ریگستانوں کو سیراب کرتا ہے اور جب بارشیں زیادہ ہوجائیں توبغیر اطلاع دیئے پانی چھوڑ دیتا ہے۔ اس وقت بھی شدید بارشوں کے موسم میں بھارت کی جانب سے لاکھوں کیوسک پانی چھوڑنے سے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ پر تیارفصلیں برباد ہوئی ہیں۔
پاکستان کو بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ہرعالمی فورم پر آوازاٹھانی چاہیے اور یکطرفہ دوستی پروان چڑھانے کی کوششوں کی بجائے جرأتمندانہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ جماعة الدعوة کے رضاکار تمام سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں۔لاہورکے نواحی علاقوں،جھنگ، چنیوٹ، اٹھارہ ہزاری، ملتان اور مظفر گڑھ سمیت دیگر شہروں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کی طرف سے ہزاروں افراد کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاہے۔اسی طرح سیلابی پانی میں پھنسے متاثرین میں کھانا پہنچایا جا رہا ہے۔متاثرین میں خیمے ،خشک راشن،صاف پانی کی بوتلیں و دیگر اشیائے ضروریہ بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں بھی سیلاب سے شدید تباہی ہوئی ہے۔لاکھوں کشمیری سیلاب کے پانیوں میں گھرے ہوئے ہیں مگر بھارتی فوج صرف اپنے فوجیوں کو ریسکیو کررہی ہے۔عام کشمیریوں کو مرنے کیلئے چھوڑدیا گیا ہے۔کشمیریوں کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کرنا تعصب اور مسلم دشمنی کی انتہا ہے۔ وہ تحریک آزادی میں حصہ لینے والے کشمیریوں سے انتقام لے رہی ہے۔کشمیرپاکستان کا حصہ ہے اور پاکستانی قوم کے دل مظلوم کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جلد ان شاء اللہ انہیں اس آزمائش سے نکالے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 62ڈیم تعمیرکرکے پاکستان کومعاشی طورپراپاہج بنانے کی خوفناک منصوبہ بندی پرعمل پیرا ہے۔ پاکستان میں بدامنی،معاشی اور بجلی بحران کا ذمہ دار بھی انڈیاہے۔اس سال سیلاب سے چناب کی پٹی پر شدید تباہی ہوئی ہے۔جنوبی پنجاب میں کپاس کی فصل تباہ ہوگئی ۔اب پانی سندھ میں داخل ہورہا ہے۔یہ مشکل کی گھڑی ہے۔پوری قوم کو چاہیے کہ وہ متاثرین سیلاب کی مدد کیلئے آگے بڑھے۔انہوں نے کہاکہ سیلاب انہی علاقوں میں مسلسل پانچ سال سے آرہا ہے۔
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سیلاب کے اسباب کا جائزہ لے اور بھارتی آبی جارحیت روکنے کیلئے بھرپور کردار ادا کرے۔ جماعةالدعوة کے مرکزی رہنمامولاناسیف اللہ خالد،امیرجماعة الدعوة سندھ فیصل ندیم،مولانا عبدالرحمن ثاقب،حافظ محمدانور، خالد سیف، ابوحنظلہ ودیگر نے کہاکہ انڈیا کی جانب سے کشمیرمیں بنائے گئے باسٹھ ڈیموں نے پاکستان کوآج اس حال میں لاکھڑا کیا ہے کہ ہرسال ہمیں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اگربھارت کو اس آبی جارحیت سے نہ روکا گیا توآئندہ بھی پاکستان کومستقبل میں ایسے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.