14ہیڈ ورکس کے پانڈ ایریا ،سیم نالوں اور آبی گزگاہوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر با اثر حکمران طبقہ کے قبضہ گروپوں کا قبضہ
پیر 15 ستمبر 2014 15:49
(جاری ہے)
سیلاب کی صورت میں یہ با اثر لوگ پانڈ ایریا پر کاشتہ اپنی فصلوں کوبچانے کے لئے محکمہ انہار کو پانڈ ایریا پر پانی چھوڑنے سے منع کردیتے ہیں ۔
جس وجہ سے ہر سال سیلابی پانی عام کسانوں کی زمینوں کی طرف توڑ دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے فصلات ، نہری نظام اور آبادیوں کو تباہ و برباد کر کے ملکی معیشت کو کھربوں کا نقصان پہنچاتا رہتا ہے ۔ اگر خدا نحواستہ کسی وقت دشمن ملک انڈیا نے اچانک پانی کا بڑا ریلہ چھوڑ دیا یا قدرتی طور پر زیادہ بارشیں ہونے کی وجہ سے دریاؤں میں طغیانی آ گئی توبھی یہ مفاد پرست اور لٹیرے حکمران طبقہ کے قبضہ گروپ پانڈ ایریا پر اپنی کاشتہ فصلات کو بچانے کے لئے نہری نظام، ہیڈ ورکس اور آبادیوں کو تباہ کروانے سے نہیں چونکیں گے ۔ اسی طرح سیلابی پانی کو گزارنے کیلیے دریاؤں کے ہیڈ ورکس کے ساتھ ساتھ سیم نالے اور آبی گزگاہیں بھی بنائی گئیں مگر حال ہی میں ھکومت پنجاب نے کئی اضلاع میں ان آبی گزگاہوں کی قیمتی زمینوں کو اونے پونے بیچ کر اپنے چہیتوں کو نوازا۔قبضہ گروپوں کے خلاف جہا د کرنے کے دعوے دار وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے اس زمین کو قبضہ گروپوں سے وا گزار نہیں کرایا ۔کسان رہنماؤں نے سوال کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ان با اثر قبضہ گروپوں کے سامنے اتنے بے بس کیوں ہیں ؟ان رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ پانڈ ایریا ،سیم نالوں اور آبی گزگاہوں کی اراضی کو فوری طور پر قبضہ گروپوں سے خالی کرایا جائے تاکہ سیلاب کی صورت میں ملک کا نہری نظام اور آ بادیا ں نقصان عظیم سے بچ سکے ۔کسان رہنماؤں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان عظیم کی بڑی وجہ ان زمینوں پر ناجائز قابضین کو قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ انہار محکمہ اوقاف ، محکمہ ریلوے ، محکمہ واپڈا اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری زمینوں کو بھی قبضہ گروپوں سے وا گزار کرایا جائے اور بے زمین کاشتکاروں کو دیا جائے۔ کسان رہنماؤں نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری زمینوں پر ناجائز قابضین کے بارے اعدادو شمار جمع کرنے کے لئے مقامی تنظیموں کوہدایات جاری کر دیں ہیں ۔ جلد ہی اس بارے میں ایک وائٹ پیپر شائع کر کے قبضہ گروپوں کے مکروہ چہروں سے نقاب اٹھایا جائے ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.