10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو تھیلا 1808 روپے قیمت مقرر

بدھ 17 ستمبر 2025 22:54

10 کلو آٹا 905 روپے اور 20 کلو تھیلا 1808 روپے قیمت مقرر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)لاہور شہر میں 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلوں کی ترسیل جاری ہے۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 1808 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری ریٹ پر آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاہم پرائیویٹ کمپنیاں اب بھی پیکنگ والا آٹا مہنگے داموں فروخت کر رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ کمپنیاں 5 کلو آٹا 800 روپے میں بیچ رہی ہیں جس سے عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :