شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی ہونے لگی

بدھ 17 ستمبر 2025 22:37

شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی ہونے لگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2025ء)شہر میں چکن گوشت کی قیمتوں میں مرحلہ وار کمی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آج چکن کے گوشت کی فی کلو قیمت 15 روپے کمی کے بعد 562 روپے مقرر کر دی گئی۔ فارم سے نکلنے والے زندہ برائلر کا ریٹ 360 روپے فی کلو، ہول سیل ریٹ 374 روپے جبکہ پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مٹن اور بیف کی قیمتیں تاحال سرکاری نرخ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہیں۔

مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 2600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 1200 روپے فی کلو کے مقابلے میں مارکیٹ میں 1400 روپے تک وصول کی جا رہی ہے۔انڈوں کی قیمتیں بدستور مستحکم ہیں اور یہ 305 روپے فی درجن کی سطح پر فروخت ہو رہے ہیں۔