سپریم کورٹ میں تعینات لاء افسران کے تبادلے ،
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ پشاور ، اٹارنی جنرل کے دست راست رانا وقار اسلام آباد سپریم کورٹ کیلئے نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات ، نوٹیفکیشن جاری
پیر 15 ستمبر 2014 20:05
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) سپریم کورٹ میں تعینات لاء افسران کے تبادلے کردئیے گئے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل عتیق شاہ کو پشاور بھجوا دیا گیا جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کے دست راست رانا وقار کو اسلام آباد سپریم کورٹ کیلئے نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کردیاگیا ہے،جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے جبکہ ایک ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استعفیٰ دے دیا ہے جو وزارت قانون وانصاف کو موصول ہوگیا ہے۔
اس سے قبل ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق کھوکھر جوسپریم کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات میں پیش ہورہے تھے اور لاپتہ افراد کے مقدمات میں کافی پیشرفت بھی ہورہی تھی انہیں وہاں سے تبدیل کرکے اسلام آباد ہائی کورٹ بھجوا دیا گیا،جنہیں لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبے کے باوجود تاحال واپس نہیں لایا جاسکا۔(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کھوکھر کو اسلام آباد ہائی کورٹ اس لئے تعینات کیا گیا ہے کہ ان کی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے ہی ہوئی تھی،مگر سابق اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے انہیں عدالت عالیہ جانے نہیں دیا تھا اور وہ سپریم کورٹ میں اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے،تاہم منیر اے ملک کے جانے کے بعد نئے اٹارنی جنرل کی تعیناتی ہونے پر طارق کھوکھر کو اسلام آباد ہائیکورٹ شفٹ کردیاگیاجبکہ عتیق شاہ کو بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل لاپتہ افراد کے مقدمات میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔
اب جبکہ کچھ عرصے سے لاپتہ افراد کے مقدمات کی سماعت نہیں ہورہی ہے جبکہ دوسری طرف پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کے مقدمات کی مسلسل سماعت جاری ہے،یہی وجہ ہے کہ عتیق شاہ کو پشاور بھجوا دیا گیا ہے۔۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.