لیبیامیں کشتی الٹنے سے 500افرادکی ہلاکت کا خدشہ،26کو بچالیاگیا،

کشتی پر سوار500 افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششوں میں تھے،ترجمان لیبی بحریہ

پیر 15 ستمبر 2014 23:17

لیبیامیں کشتی الٹنے سے 500افرادکی ہلاکت کا خدشہ،26کو بچالیاگیا،

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15ستمبر 2014ء) لیبیا کے ساحل پر تارکینِ وطن کی ایک کشتی الٹنے کے نتیجے میں سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایاکہ کشتی پر سوار500 افراد غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوششوں میں تھے، لیبیا کی بحریہ کے ترجمان نے کہاکہ صرف 26 افراد کو بچایا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

اس کشتی پر سوار زیادہ تر افراد کا تعلق افریقہ سے ہے۔ لیبیا اور مشرق وسطیٰ میں رواں برس ایک لاکھ سے زائد افراد اٹلی کے ساحلوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اگست کے مہینے میں بھی اسی طرح کے ایک حادثے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :