ہیپاٹائٹس سی کی کم قیمت فروخت کا لائسنس جاری کردیاگیا
منگل 16 ستمبر 2014 13:10
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر۔2014ء)امریکی دواساز ادارے، ’گلئیڈ‘ نے بھارت کی سات جینرک دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ سمجھوتا طے کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت وہ دنیا کے 91 ترقی پذیر ممالک میں اْس کی ’سوالڈی‘ Sovaldi نامی ’ہیپاٹائٹس سی‘ کی دوا کم قیمت پر فروخت کریں گی۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیپاٹائٹس سی کے باعث معدہ ناقص ہو سکتا ہے اور معدے کے سرطان کا خطرہ رہتا ہے۔
یہ بیماری دنیا کے غریب ملکوں میں سالانہ 18 کروڑ افراد کو متاثر کرتی ہے، جن میں سے ہر سال 350000 افراد فوت ہو جاتے ہیں۔سوالڈی کی ایک گولی کی قیمت 1000 ڈالر ہے۔اِسے مارکیٹ میں متعارف ہوئے صرف ایک ہی برس ہوا ہے، جب کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی دوا کا درجہ حاصل کر چکی ہے۔(جاری ہے)
زیادہ قیمت کے بارے میں تنقید کا جواب دیتے ہوئے، گلئیڈ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ معدے کی بیماریوں پر آنے والے بے انتہا اخراجات کے مقابلے میں، یہ قیمت مناسب ہے۔
جینرک دواساز دوا کی قیمت کا خود ہی تعین کریں گے، جب کہ وہ گلئیڈ کو صرف رائلٹی ادا کریں گے۔توقع ہے کہ اِس دوا کا جنرک نعم البدل آئندہ برس تک مارکیٹ میں دستیاب ہو جائے گا۔حالانکہ، اب علاج پر اٹھنے والے اخراجات زیادہ قابل برداشت ہوجائیں گے، بیمار حضرات کے وکلاء نے لائسنس کے سمجھوتے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے، اِسے نامناسب قرار دیا ہے کیونکہ، اْن کا کہنا ہے کہ سمجھوتے میں کہا گیا ہے کہ دوا کی کم قیمت فروخت صرف متوسط طبقے کے کچھ ہی ملکوں میں ہوگی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.