مون سون کی بارشوں نے انسانی آبادیوں کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو بھی مدد کے لیے پکارنے پر مجبور کردیا
منگل 16 ستمبر 2014 13:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) مون سون کی بارشوں نے انسانی آبادیوں کے ساتھ ساتھ تاریخی مقامات کو بھی مدد کے لیے پکارنے پر مجبور کردیا ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین آثار قدیمہ نے کہا کہ ٹیکسلا کے قریب جنڈیال اور جولیاں میں یونانی اور بدھ آثار کو شدید بارشوں سے واضح نقصان پہنچا ہے ان مقامات کو یونیسکو نے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل جگہوں میں شامل کیا ہوا ہے اور یہاں سے ملنے والی چیزیں ٹیکسلا میوزیم میں محفوظ ہیں تاہم یہ تاریخی اسٹرکچر جو لگ بھگ سو سال قبل دریافت ہوئے تھے، تباہ حالی کا شکار ہوگئے ہیں۔
میوزیم روڈ سے نیشب میں جہاں تاریخی شہر سرکپ کے کھنڈرات موجود ہیں وہاں دو ہزار سال پرانے یونانی مندر کی دیواریں منہدم ہوگئی ہیں۔(جاری ہے)
ٹیکسلا میوزیم کے ایک ماہر آثار قدیمہ نے کہاکہ مندر کی سطح پر گہرے اور بڑے کریکس نظر آرہے ہیں ایک ٹورگائیڈ محمد تاج نے بتایاکہ یہ بدھ آبادی والے ممالک کے بیشتر ریاستی مہمانوں میں بہت مقبول جگہ ہے جیسے تھائی لینڈ یا جاپان وغیرہ، جو یہاں آکر دعائیں کرتے ہیں۔
تاج نے بھوٹان کے وزیرعظم کے دوران کو یاد کیا، جو ایک دفعہ یہاں آنے کے بعد بدھ تہذیب کی یاد میں گم ہوگئے تھے ،تھائی لینڈ کی شہزادی ماہا چکری سری نتھن جو ننگے پاؤں خانقاہ میں چڑھ کر تین فٹ لمبی چٹان کی چوٹی پر جاکر ایک شمع جلائی اور بدھا سے دعا مانگی۔خیبرپختونخوا کے محکمہ آثار قدیمہ کے افسر مسیح اللہ نے بتایا کہ بدھا کے مجسمے کے اوپر 1920 کی دہائی میں تعمیر کردہ حفاظتی لکڑی کی چھت کو مرمت کی ضرورت ہے مگر اس مقصد کیلئے دو برسوں سے فنڈز دستیاب نہیں۔ہزارہ اور ہری پور ریجن میں چودہ تاریخی مقامات کے نگران اس افسر نے بتایا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران حکومت کی توجہ وادی ٹیکسلا سے ہٹ کر دیگر ثقافتی ورثوں کی جانب مبذول ہوگئی ہے مگر اب وہ ایک بار پھر ٹیکسلا کی وادی کے تحفظ پر توجہ دے رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.