وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز اٹھانے والا ہیرو منظر عام پر آگیا
منگل 16 ستمبر 2014 21:21
(ارجمند کی درخواست اور انکی حفاظت کیلئے انکی تصویر سائیٹ سے اُتار دی گئی ہے)
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16ستمبر 2014ء) سینیٹر رحمٰن ملک کو پی آئی اے کے جہاز کو لیٹ کرنے کی پاداش میں مسافروں نے سزا دی اور انہیں بے عزت کر کے جہاز سے اتار دیاگیا۔ اس تما م واقعے کی ویڈیو پوری دنیا میں دیکھی گئی ہے لیکن آپ یقیناً یہ جاننا چاہیں گے کہ جہاز میں اس مہم کا آغاز کس نے کیا ،تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ بہادر انسان ار جمند حسین ہیں جنہوں نے نا صرف اس تمام واقعے کی ویڈیو بنائی بلکہ نہایت ہمت وبہادری سے جہاز کے مسافروں کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی سے آگاہ کیا ، ارجمند حسین نے مسافروں کوبتایا کہ یہ جہاز چار ممبر اسمبلی و سینٹ کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہو رہا ہے گو کہ پی آئی اے کے طیارے کو فنی خرابی کاسامنا تھا لیکن یہ فنی خرابی دور ہونے کے بعد بھی جہاز کو لیٹ کیا گیاتاکہ اراکین اسمبلی آجائیں اور پھر جہاز روانہ ہو۔
(جاری ہے)
ارجمند حسین نے تما م مسافروں کو اس بات پر تیار کیا کہ جب رحمٰن ملک اور دیگر ممبران آئیں گے تو ان سے معافی کا مطالبہ کریں گے لیکن جب رحمٰن ملک آئے تو لوگوں کا غصہ انتہا کو پہنچ چکا تھا اور انہوں نے رحمٰن ملک کو جہاز میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی۔ارجمند حسین کا تعلق ہوٹل انڈسٹری سے ہے اور وہ دنیا کہ سربراہان کے ساتھ ملنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں انہوں نے یہ ویڈیو اپنے فیس بک کے پیج پر بھی شیئر کی ہے۔ ان کا فیس بک پیج دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا پر کیے جانے والے پراپیگنڈے کے بر عکس ان کی کسی سیاسی پارٹی سے وابستگی نہیں.
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.