جوہری پروگرام قبول ہے نہ ایران دنیا کو مطمئن کرسکا، امریکا
جمعرات 18 ستمبر 2014 11:23
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر۔2014ء) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران کی موجودہ افزودگی قبول نہیں اور نہ ہی وہ دنیا کو اپنے جوہری پروگرام کے حوالے مطمئن کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق امریکا کی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور وینڈی شرمین کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کی موجودہ افزودگی کے حوالے سے دنیا کو مطمئن نہیں کر سکتا جب کہ ایران کے جوہری پروگرام کی موجودہ افزودگی کسی صورت قبول نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایران کے جوہری پروگرام کی مقدار اور وسعت کا بھی پتہ نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تہران بات چیت کے شروع ہونے والے نئے دور میں اس حوالے سے مطمئن کرنے کی کوشش کرے گا۔ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران کو جوہری توانائی کے حوالے سے بنے عالمی پیمانے کو ماننا چاہیئے، اگر تہران اپنے جوہری پروگرام کی افزودگی کے حوالے سے دنیا کو مطمئن کر دیتا ہے تو امریکا اس سر درد کرنے والے مذاکرات کاحصہ نہیں ہو گا۔(جاری ہے)
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکا فلسطین کے معاملہ پرویٹوپاور کا غلط استعمال کررہا ہے، چین
-
امریکہ کا بھارت سے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے احتساب کا مطالبہ
-
اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی ،غزہ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ تسلیم کرنے سے انکار
-
مئیرلندن کے انتخابات کل، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل
-
متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر موسلادھار بارش کی پیش گوئی
-
سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
-
آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار
-
ترکیہ کا فلسطینیوں کی نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
-
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
-
مدینہ منورہ سمیت متعدد سعودی شہروں میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.