سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم

ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی جب تک کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے،سعودی میڈیا

جمعرات 2 مئی 2024 11:55

سعودی عرب میں ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے کے قانون میں ترمیم
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) سعودی عرب میں گرفتاری کے دوران ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کردی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی اعلی حکام نے انتہائی سخت حالات کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں ہتھکڑیاں لگانے پر پابندی کے قانون میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے۔اس حوالے سے کی گئی ترمیم کے مطابق ملزم کو گرفتاری پر ہتھکڑیاں نہیں لگائی جائیں گی جب تک کہ وہ خود کو یا دوسروں کو نقصان نہ پہنچائے یا حراست سے فرار ہونے کی کوشش نہ کرے۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے سفارشات سامنے آئی تھیں جس کے بعد اب ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانے سے متعلق قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :