پاکستان عوامی تحریک نے کارکنوں کی رہائی تک حکومت سے مذاکرات معطل رکھنے کا اعلان، سیاسی جرگہ سے بات چیت جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیدیا،حکومت سنجیدہ ہوتی تو ابتک معاملات حل ہوچکے ہوتے، مطالبات تسلیم نہ ہونے تک دھرناجاری رہے گا،رحیق عباسی کی مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ میڈیا سے کو بریفنگ
جمعرات 18 ستمبر 2014 18:20
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک نے تمام کارکنوں کی رہائی تک حکومت سے مذاکرات معطل رکھنے کا اعلان کردیاالبتہ سیاسی جرگہ سے بات چیت جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیدیا، ڈاکٹر رحیق عباسی نے کہاہے کہ 17 جون سے اب تک28 افراد شہید ہوچکے ہزاروں زخمی ہیں، حکومت نے ابھی تک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تک تشکیل نہیں دی لگتاہے کہ حکمران مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں، ہم نے بہت لچک کا مظاہرہ کیا مگر دوسری جانب سے کوئی مثبت جواب نہیں آرہا،حکومت سنجیدہ ہوتی تو ابتک معاملات حل ہوچکے ہوتے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے دھرنا ختم نہیں ہوگا، اب بال حکومت کے کوٹ میں ہے، اجلاس کی اندرونی کہانی بارے معلوم ہواہے کہ اپوزیشن جرگہ نے سیاسی بحران کیلئے کمر کس لی ہے اور نئے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر اتفاق کیاہے کہ مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے حکومت کیساتھ دھرنیوالوں کو بھی چند روز اشتعال انگیز تقاریر سے گریز کرنا ہوگا،ایسا نہ کیاگیاتو معاملات بند گلی میں چلے جائینگے جس کا فائدہ کسی کو نہیں ہوگا،یہ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ مذاکرات کامیاب ہوگئے تو سب کی جیت ہوگی۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.