جیمز سدرلینڈ کرکٹ آسٹریلیا کے دوبارہ سی ای او مقرر
جمعرات 18 ستمبر 2014 18:49
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18ستمبر 2014ء) جیمز سدر لینڈ کو 2015ء کے ورلڈ کپ تک کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر دوبارہ مقرر کردیا گیا ہے ، یہ بات بورڈ نے جمعرات کے روز کہی ۔49سالہ سدر لینڈ نے 2001ء میں سی اے کا اعلیٰ عہدہ سنبھالا تھا ، 35سال کی عمر میں انہیں گورننگ باڈی کی جانب سے نوجوان ترین چیف ایگزیکٹو کے طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔
ان کی تازہ ترین تین سالہ مدت جون2015ء کو پوری ہورہی ہے۔(جاری ہے)
سدر لینڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ میں بورڈ کا اعتماد اور یقین پر بے حد شکر گزار ہوں جو اس نے مجھ پر ظاہر کیا ہے کہ میں آئندہ سال کے ورلڈ کپ کے بعد تک سی ای او رہ سکتا ہوں۔سی اے کے چیئرمین ویلی ایڈورڈز کا کہنا ہے کہ بورڈ نے سدر لینڈ کے ساتھ فکسڈ مدت کے لئے معاہدہ کیا تھا جو کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد ختم ہو گا ۔
ایڈورڈز نے سی اے کے سٹاف کے نام ایک نوٹ میں کہا کہ یہ تبدیلی اس بات کا اعتراف ہے کہ جیمز کرکٹ آسٹریلیا کی رہنمائی کے لئے بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ورلڈ کپ ،جو 14فروری سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا ، سے قبل آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز اور بھارت اور انگلینڈ کے خلاف سہ ملکی سیریز کھیلنا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے
-
پاکستان میں سیف گیمز ہوں گی یا نہیں میں کافی پرجوش ہوں ،اعصام الحق
-
زیادتی کیس میں بری نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی کیلئے گرین سگنل مل گیا
-
پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کی ویرات کوہلی سے گفتگو،ویڈیو وائرل
-
انگلینڈ اورپاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چارمیچوں کی سیریزکا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 22 مئی کو کھیلا جائے گا
-
موڈ بھی اچھا ہے ، فٹنس بھی اچھی ہے اورٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیارہوں ، شاہین شاہ آفریدی
-
پی ایس ایل 11 میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنے کا منصوبہ
-
’کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دکھائیں گے‘ : شاہین آفریدی
-
پی ایس ایل 10: پی سی بی اور فرنچائزز پلے آف اور فائنل انگلینڈ میں کروانے پر متفق
-
رائل چیلنجرزبنگلورواور چنائی سپرکنگزکے درمیان انڈین پریمیئرلیگ کا واحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
کرکٹ آسٹریلیا کا چھ وائیٹ بال میچز کے لیے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان
-
پچ کنڈیشنز کے حساب سے اوپننگ جوڑی سلیکٹ کی جائے ، شعیب ملک کی مینجمنٹ کو تجویز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.