اصل شہرت پی ٹی آئی کے ذریعے ہی ملی ہے، ڈی جے بٹ
جمعہ 19 ستمبر 2014 11:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) آصف بٹ، جو ڈی جے بٹ کے نام سے جانے جاتے ہیں ، ان کی اصل وجہ مقبولیت پاکستان تحریکِ انصاف ہے۔ وہ خود کہتے ہیں کہ اسی جماعت کی وجہ سے وہ پہلے پاکستان میں مشہور ہوئے اور پھر دنیا بھر میں۔ برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے کہا کہ میں سامنے کم ہی آتا ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ایک غریب شخص ہیں جنہوں نے محنت سے اپنے آپ کو بنایا۔
اگرچہ وہ لاہور میں مشہور تھے ، لیکن اصل شہرت کی شروعات تو 2011 میں ہوئی۔ بتایا کہ میری پہلی بار خان صاحب سے ملاقات ہوئی اور طے ہوا کہ میں اپریل میں ان کے پشاور کے جلسے میں موسیقی اور ساونڈ سسٹم کا کام سنبھالوں گا۔ انھوں نے ڈرون کے بارے میں بات کرنی تھی اور میں نے موقع کی مناسبت سے نصرت فتح علی صاحب کی آلاپ کا انتخاب کیا۔(جاری ہے)
یقین کریں جب خان صاحب بول رہے تھے اور یہ آلاپ پیچھے چلی تو لوگ رونے لگے۔
گزشتہ ہفتے ڈی جے بٹ کو دیگر پی ٹی آئی کے کارکنان کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔ جب اپنی گرفتاری کے بارے میں بات کرتے ہیں تو غصہ آجاتا ہے۔ یہ بھی بتایا کہ ان کے شریف خاندان کے پانچ گھرانوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ان کے کئی فنکشنز میں ڈی جے کے طور پر کام کیا ہے ، اور انہی کی بدولت لاہور کے ماڈل ٹاون علاقے کی ایک مارکیٹ کے صدر منتخب ہوئے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.