منی لانڈرنگ کیس، احتساب عدالت نے شریف بردران کو منی لانڈرنگ کے مقامات میں باعزت بری کردیا
جمعہ 19 ستمبر 2014 12:56
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر 2014ء) راولپنڈی کی ایک احتساب عدالت نے شریف بردران کو منی لانڈرنگ کے مقامات میں باعزت بری کردیا ہے۔ خیال رہے کہ دس سال قبل شریف خاندان کے خلاف دس ریفرنس تیار کیے گئے تھے، جن میں چار کے متعلق آج جمعہ کے روز فیصلہ سنایا گیا ہے۔ ان میں غیر قانونی اثاثہ جات، حدیبیہ پیپر مل اور رائے ونڈ محل کے ریفرنس شامل تھے، جبکہ اتفاق فاونڈری کیس کی سماعت آئندہ ماہ دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔
ان ریفرنس میں وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے خاندان کے دیگر افراد کے نام بھی شامل ہیں جن کو بری کیا گیا ہے۔راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج انوار احمد نے چیئرمین نیب کی جانب سے شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کھولنے کی درخواست کی سماعت کی، جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے خلاف مقدمات سیاسی ہیں اور کوئی شہادت موجود نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2011ء میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف کرپشن کے تین ریفرنس میں مقدمے کی کارروائی کا آغاز کرنے کے لیے ایک درخواست عدالت میں دائر کی تھی۔
لیکن نواز شریف اور ان کے رشتہ داروں کی طرف سے دائر کردہ ایک پٹیشن کے بعد، جس میں نیب کے ریفرنسس کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا تھا، لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ نے اُسی سال 18 اکتوبر کو شریف خاندان کے خلاف کارروائی سے نیب کو روک دیا تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.