ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر

Sajid Ali ساجد علی پیر 29 اپریل 2024 10:40

ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل 2024ء ) صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ٹانک میں سکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، سکیورٹی اہلکاروں کی بھرپور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد مارے گئے، ہلاک ہونے والے یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا، علاقے کے مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردوں میں فہیم نواز عرف گنڈاپوری اور محسن نواز شامل ہیں، ہ آپریشن کے دوران ہتھیار، گولیاں اوردھماکہ خیز مواد برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسزپر حملوں، اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

قبل ازیں صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبرمیں سکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا ، سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسزاور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جن میں دہشت گرد سرغنہ سہیل عظمتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل زرکاوی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کر دیا گیا، مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے، جن کے مرنے پر اہل علاقہ نے آپریشن کو سراہا، علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔