کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اٹک کیمپس کا جلسہ تقسیم اسنا کل کامسیٹس اٹک کے سبزہ زار پر منعقد ہو گا

جمعہ 19 ستمبر 2014 17:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19ستمبر۔2014ء) کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اٹک کیمپس کا جلسہ تقسیم اسناد 20ستمبر بروز ہفتہ شام چھ بجے کامسیٹس اٹک کے سبزہ زار پر منعقد ہو گا۔کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ کے اس 64ویں کانوکیشن کے مہمان خصوصی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کانووکیشن میں انسٹیٹیوٹ کے مینجمنٹ سائنسز ، الیکٹریکل انجینئرنگ ،کمپیوٹر سائنس اور ریاضی کے شعبہ جات کے فارغ التحصیل 116طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

تقریب میں کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ کے ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی (ستارہ امتیاز و ہلال امتیاز ) ، انسٹی ٹیوٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر ہارون رشید ، بورڈ آف گورنر اور اکیڈمک کونسل کے ممبران ، کیمپس کے بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد عظیم ، سابق ڈائریکٹرز ، اساتذہ ، والدین اور طلباء و طالبات شرکت کریں گے۔تقریب کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور گزشتہ روز تقریب کی فل ڈریس ریہرسل بھی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :