سیاسی جرگے کی تجاویز ‘ وزیر اعظم نواز شریف کا حیرانگی کا اظہار
ہفتہ 20 ستمبر 2014 12:44
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر۔2014ء) وزیراعظم نے پارلیمانی سربراہان کے اجلاس کے دوران سیاسی جرگے کی تجاویز کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جرگے کو بات چیت کیلئے سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھانا تھی ، بحران کے خاتمے کی تجاویز دینا نہیں۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دو روز قبل ہونیوالے پارلیمانی جماعتوں کے سربراہی اجلاس میں وزیراعظم نے حکومت اور دھرنا دینی والی جماعتوں کے درمیان سیاسی تعطل دور کرنے کیلئے جرگے کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو حیران کن قرار دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جرگے نے بات چیت کیلئے سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری نبھانا تھی بحران کے خاتمے کیلئے تجاویز دینا ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہیں تھا۔(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر جرگہ ان تجاویز کو میڈیا میں پیش بھی کرنا چاہتا تھا تو کم از کم حکومت سے اس بارے میں بات تو کرتا تاہم رحمان ملک نے کہا تھا کہ یہ تجاویز تینوں اسٹیک ہولڈرز کو بھجوا دی گئی ہیں۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی سربراہی میں قائم جرگے نے بار بار کہا ہے کہ وہ ایسے منصوبے پر کام کررہی ہے جس پر عملدرآمد کیا گیا تو تمام فریقین کو فاتح بننے کا موقع ملے گا۔وزیر اطلاعات پرویز رشید جو وزیراعظم کے ترجمان بھی ہیں کا کہنا ہے کہ جرگے کو تجاویز پیش کرنے کا ٹاسک نہیں دیا گیا تھاانہوں نے ایسا خود کیا ہے۔حکومت کی جانب سے جرگے کی تجاویز پر سامنے آنے والا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ وہ کسی تھرڈ پارٹی کو احتجاجی جماعتوں سے مذاکراتی معاہدے کیلئے کردار دینے کی خواہشمند نہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
وزیر قانون و انصاف سے امپلی مینٹیشن مینارٹی رائٹس فورم اور کرسچن لائرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات،اقلیتوں کے حقوق کے نفاذ بارے تبادلہ خیال
-
ن لیگ، پیپلزپارٹی، ایم کیوایم کے علاوہ ہرسیاسی جماعت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں
-
قومی ترقی کی عظیم جدوجہد میں ہمارے جواں ہمت محنت کشوں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،یوسف رضا گیلانی
-
عمران خان سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں، شیخ رشید
-
شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
-
مداخلت کیس ، سپریم کورٹ کا ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا شادیوں میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم
-
آئی ایم ایف نے پاکستان میں رواں مالی سال کے دوران بے روزگاری کی شرح8 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.