ضلع قصور کی40 اہلسنّت جماعتوں اوردرجنوں علماء و مشائخ کاصاحبزادہ حامد رضا کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان
ہفتہ 20 ستمبر 2014 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء ) ضلع قصور کی اہلسنّت کی 40سے زائد جماعتوں اوردرجنوں علماء و مشائخ نے سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت پربھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریڑی اطلاعات ارشد مصطفائی کی رہائش گا ہ مصطفائی ہاؤس پر منعقدہ تنظیماتِ اہلسنّت اور علماء و مشائخ کے مشترکہ اجلاس کے بعدمتفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کیا گیا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ صاحبزادہ حامد رضا اپنے عظیم باپ صاحبزادہ فضل کریم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مسلسل دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور جرأت و استقامت سے حقوقِ اہلسنّت کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے ضلع بھر کے علماء و مشائخ اور تنظیماتِ اہلسنّت ان کے ساتھ ہیں۔(جاری ہے)
انقلابِ نظامِ مصطفی کے لیے صاحبزادہ حامد رضا کی مخلصانہ اور دلیرانہ جدوجہد قابل تحسین ہے۔
وہ عوام اہلسنّت کے دل کی دھڑکنوں میں بستے ہیں۔ صاحبزادہ حامد رضا اہلسنّت کے متفقہ اور غیرمتنازع قائد ہیں۔آپ شیر دل ،دلیر، بہادر اورحریت فکر کے عظیم مجاہد ہیں ، صاحبزادہ حامد رضایا رسول اللہ کہنے والوں کے بے مثال لیڈر ہیں ،اہلسنّت کوآپ پر فخر اور ناز ہے ،آپ سفیر عشق رسول اور فکر رضا کے علمبردار ہیں ،صاحبزادہ حامد رضاکی دینی اور قومی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔مزید مقامی خبریں
-
ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.