محکمہ تعلیم جیکب آبادمیں جعلی بھرتیوں کا سیکریٹری نے نوٹس لے لیا

ہفتہ 20 ستمبر 2014 20:34

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) محکمہ تعلیم جیکب آبادمیں جعلی بھرتیوں کا سیکریٹری نے نوٹس لے لیا آٹھ ملازم معطل کراچی رپورٹ کرنے کا حکم تفصیلات کے مطابق سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو نے محکمہ تعلیم جیکب آباد میں جعلی بھرتیوں کا نوٹس لے لیا ہے اورایک لیٹر نمبر SO(G-1)E&L/MISC1-1/14کے تحت ڈی ای او آفس کے ایڈمن محمد نواز سومرو اکاؤنٹ آفیسر دوست محمد بروہی سپریڈنٹ عبدالستار ابڑو ،ڈی او ایلمنٹری کے سپریڈنٹ محمد رمضان انڑ ،امان اللہ لاشاری،ڈی او سیکریٹری کے اکاؤنٹ آفیسر محمد یوسف سومرو ،سپریڈنٹ خاد م حسین سدھایو،طارق علی سیال کو معطل کرکے کراچی سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے حکم نامہ ملنے کے بعد ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے اوروہ سخت پریشان ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق ملازمین کو جعلی بھرتیوں کے الزام میں معطل کیا گیا ہے اس حوالے سے متعلقہ ملازمین کوکئی بارسیکریٹریٹ طلب کیا گیا پر کوئی بھی جواب نہ دینے پر سیکریٹری تعلیم کی جانب سے یہ کاروائی عمل میں آئی ہے رابطہ کرنے پر معطل محمد نواز سومرونے کہاکہ کرپشن کوئی اورکرے اور زیر عتاب ہم آئیں یہ زیادتی ہے ضلعی تعلیمی افسر جیکب آباد حاجی عزیز اللہ اوڈوھونے بتایاکہ ملازمین کے معطلی کا سبب معلوم نہیں البتہ انہیں معطل ضرور کیا گیا ہے مزید معلومات پیر کو دفتر کھلنے کے بعد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :