میڈیکل کالجوں اور دیگر پروفیشنل اداروں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش وزیراعلی کو بھجوانے کا فیصلہ،
بوٹی مافیا ختم ہونے کے بعد طلبا وطالبات کو دو مرتبہ امتحان سے گزارنے ،والدین پر اضافی اخراجات ڈالنے کی ضرورت نہیں رہی‘ رانا مشہود احمد
ہفتہ 20 ستمبر 2014 23:10
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20ستمبر 2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی گئی ایگزامینیشن اینڈ ایڈمشن ریفارمز کمیٹی نے انٹر میڈیٹ امتحان کے بعد میڈیکل کالجوں اور دیگر پروفیشنل اداروں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ ختم کرنے کی سفارش وزیراعلی کو بھجوادی ،وزیراعلی پنجاب انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے بارے میں پبلک پارلے منعقد کرانے کے بعد اس معاملے میں حتمی فیصلہ دیں گے۔
ایگزامینیشن اینڈ ایڈمشن ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہفتہ کے وز وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں شرکاء کی اکثریت نے اس رائے کا اظہار کیا کہ پنجاب کے شہری اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کو پروفیشنل کالجوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے لیول پلے فیلڈ فراہم کیا جانا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.