خوردنی تیل کی بڑھتی آدرآمد زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ ڈال رہی ہے، عاطف اکرام شیخ
طلب میں سالانہ تین فیصد اضافہ،مقامی پیداوارفوری بڑھائی جائے ،چیئرمین پی وی ایم اے
اتوار 21 ستمبر 2014 16:17
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین ۔ 21ستمبر۔ 2014ء) پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے)کے چئیرمین عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھ رہی ہے مگر اسکی رفتار تسلی بخش نہیں جس میں اضافہ کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کرینگے تاکہ قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکے۔ پاکستان میں خوردنی تیل کی مانگ میں سالانہ تین فیصد اضافہ ہو رہا ہے جس سے عہدہ براہ ہونے کے لئے پیداوار اور کشیدہ کرنے کے عمل کو بہتر بنانے، نئی ریفائنریاں لگانے اور مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے یہ بات پی وی ایم اے کا بلا مقابلہ چئیرمین منتخب ہونے کے بعد شراکت داروں کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مصنوعات کا معیار بہتر بنانا ہو گااور پاکستان کو اس شعبہ میں خود کفیل بنانے کیلئے دن رات محنت کرنا ہو گا تاکہ دو ارب ڈالر سے زیادہ کا زرمبادلہ بچایا جا سکے۔(جاری ہے)
حکومت بھی اس شعبہ کو توجہ دے کر اسکے مسائل حل کرے تاکہ روزگار اور محاصل بڑھیں اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم ہو۔
پاکستان تقریباً پینسٹھ فیصد مانگ درامدات سے پوری کرتا ہے اور گزشتہ سال ہم نے جنوری سے دسمبر تک انڈونیشیا اور ملیشیا سے 22لاکھ ٹن تیل درامد کیا جس میں ملیشیا کا حصہ ساٹھ فیصد تھا جس پر 1.34ارب ڈالر لگے ۔ پاکستان، انڈونیشیا اور ملیشیاء تعاون بڑھائیں اورملکر کام کریں تو تینوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.