تحریک انصاف کا دھرنوں کو وسیع کرنے، این اے 149 میں انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان
پیر 22 ستمبر 2014 11:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کا دھرنوں کو ملک بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ ، مرکزی قائدین کا اہم اجلاس آج دو بجے طلب کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حلقہ این اے 149 ملتان سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا گیا۔.تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 149 ملتان سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ پارٹی مشاورت سے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا، جلد بتائیں گے کہ ضمنی انتخابات میں جاوید ہاشمی کے مقابلے میں امیدوار کیوں کھڑا نہیں کر رہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جاوید ہاشمی سن لیں کہ مجھے کسی سفارتکار سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں، جاوید ہاشمی سے ذیادہ سفارتی آداب اور طور طریقے جانتا ہوں ۔
ملک کا وزیر خارجہ رہ چکا ہوں، تمام سفارتی آداب سے آگاہ ہوں ۔ دوسری جانب تحریک انصاف کی مزکزی قیادت کا اجلاس پریڈ ایونیو میں عمران خان کے کنٹینر میں طلب کر لیا گیا۔ تحریک انصاف نے دھرنوں کو ملک بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس دو بجے پریڈ ایونیو اسلام آباد میں عمران خان کے کنٹینر میں ہوگا ۔ اجلاس میں لاہور اور ملتان میں دھرنوں کی تاریخ کے تعین کا فیصلہ جائیگا ۔ دھرنوں سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی کو بھی حتمی شکل دے جائے گی۔ اجلاس میں پنجاب کے پارٹی صدر اعجاز چودھری کو طلب کیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.