بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ،مسلسل غیر حاضری پر یونیورسٹی کے پانچ ملازمین ملازمت سے برخاست

پیر 22 ستمبر 2014 17:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی ہذا کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مسلسل طویل غیر حاضری پر یونیورسٹی کے پانچ ملازمین کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے ۔ جن کے نام اور برخاستگی کی تاریخ درج ذیل ہے ۔1انجینئر عبدالخالق کرد اسسٹنٹ پروفیسر سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ خضدار یونیورسٹی برخاستگی ملازمت کی تاریخ 07-02-2011ہے ۔

(جاری ہے)

انجینئر ذاکرحسین اسسٹنٹ پروفیسر سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بی یوای ٹی خضدار ملازمت سے برخاستگی کی تاریخ 18-12-2012ہے ۔ 3۔انجینئر محمد عارف لیب لیکچرر مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ بی یوای ٹی خضدار ملازمت سے برخاستگی کی تاریخ 26-08-2014ہے ۔ 4خالد شیخ خاکروب ، بی یو ای ٹی خضدار ملازمت سے برخاستگی کی تاریخ 12-10-2013ہے ۔ 5۔ یعقوب مسیح خاکروب ، بی یوا ی ٹی خضدار ملازمت سے برخاستگی کی تاریخ 04-11-2013ہے ۔ یہ نوٹیفکیشن بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار کے وائس چانسلر کے دستخط سے جاری ہوا ۔

متعلقہ عنوان :