پنجاب بھر میں587ٹریفک حادثات16میں افراد جاں بحق،714زخمی

پیر 22 ستمبر 2014 17:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 587ٹریفک حادثات میں16افراد جاں بحق جبکہ 714زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ193افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں231ڈرائیورز ،13کم عمرڈرائیور،417مسافراور82پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ108ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت128متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد61حادثات میں68متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ 42گوجر انوالہ حادثات میں40متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل730متاثر ہونے والوں میں سے600مرد اور130خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں108افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور429فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور193زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر478موٹر سائیکلز،79آٹو رکشہ، 46 مو ٹرکاریں،39مسافربس،23ٹرک اور82دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :