پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں، صدر مملکت ،
دہشت گردی کے باعث حالات کی خرابی کی ذمہ داروہ طاقتیں ہیں جنہوں نے اپنے مفادات کے لیے خطے میں خونریزی کو فروغ دیا ، حکومت تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے، غیر ملکی سرمایہ کارپاکستان میں سرمایہ کاری کرکے کاروبار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں،چین کے ساتھ اقتصادی راہداری قائم کرنے سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا، ممنون حسین
پیر 22 ستمبر 2014 20:49
اسلام آباد، پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر۔2014ء ) صدر ممنون نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی سرمایہ کاروں پرزور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرکے کاروبار دوست ماحول سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ پیرکو پشاور میں خیبر پختونخوا کے ایوان تجارت کے زیر اہتمام گیارہویں Business Eacellence Cermony سے خطاب کرتے ہوئینہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے آزادانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے علاقے میں ترقی کے نئے دور کا آغازہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے پوری قوم پر زور دیا کہ وہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے مسلح افواج کا ساتھ دے۔ صدر نے کہا کہ مسائل سڑکوں پر حل نہیں ہوسکتے بلکہ یہ صرف آئینی طریقوں سے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔
ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں اس لیے قوم ان سے بچ کر رہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام دہشت گردی سے نفرت کرتے ہیں اور اپنے عزم سے اسے شکست دینے میں کامیاب ہورہے ہیں جبکہ دہشت گردی کے باعث حالات کی خرابی کی ذمہ داری پاکستان پرعائد نہیں ہوتی ان حالات کی ذمہ دار وہ طاقتیں ہیں جنہوں نے اپنے مقاصد کے لیے خطے میں خونریزی کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا خطہ وسائل پر قبضے کی جنگ کا شکار ہوا ہے، غیر ملکی تاجر وصنعت کار منفی پروپیگنڈے کا شکار نہ ہوں اور اعتماد کے ساتھ سرمایہ کاری کریں۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کچھ عناصر فساد پھیلانا چاہتے ہیں قوم ان سے بچ کر رہے اور قوم ہراس کردار وگروہ کو مسترد کردے جو اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.