لیبیا میں ’بیرونی مداخلت‘ روکنے پر عالمی رہنما متفق
منگل 23 ستمبر 2014 12:22
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء)یورپی یونین، اقوام متحدہ اور تیرہ ملکوں کے وزرائے خارجہ نے لیبیا میں فوری سیز فائر اور بیرونی مداخلت روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مخالف دھڑوں کے درمیان اقتدار کی لڑائی روکنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی بھی حمایت کی ہے۔
(جاری ہے)
جرمن خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی شہر نیویارک میں ملاقات کے بعد ان رہنماوٴں نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اس تنازعے کو عسکری طریقے سے حل نہیں کیا جا سکتا۔
بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے ہیں، جس میں لیبیا میں ’بیرونی مداخلت‘ ختم کرنے کے لیے زور دیا گیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں مصر، متحدہ عرب امارات، ترکی، قطر، الجزائر، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، سعودی عرب، اسپین اور تیونس کے رہنماوٴں نے بھی شرکت کی۔ ادھر لیبیا کی پارلیمان نے نئی کابینہ کی منظوری دے دی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.