تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ

منگل 23 ستمبر 2014 17:15

تحریک انصاف کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اراکین کو الگ الگ بلانے پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دینے والے ارکان کو ایک ساتھ بلانا چاہئے تھا تاہم انہوں نے الگ الگ طلب کیا ہے جس پر انہیں خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کرنے کافیصلہ کیا ہے۔