گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کی الطاف حسین سے ملاقات ،
پاکستان میں دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال ، عوام کودرپیش مسائل اورملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال
منگل 23 ستمبر 2014 20:20
لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23ستمبر۔2014ء) گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے پیر کی شب ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تین گھنٹے طویل رہی جس کے دوران پاکستان میں دوجماعتوں کی جانب سے دیے جانے والے دھرنوں سے پیداہونے والی صورتحال ، عوام کودرپیش مسائل اورملک کے مجموعی سیاسی حالات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنرپنجاب بننے کے بعد چوہدری محمدسرور کی الطا ف حسین سے یہ پہلی ملاقات تھی۔ الطاف حسین نے گورنرپنجاب کاانٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیااورانہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔اس طویل ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اورایم کیوایم کے ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقات میں الطاف حسین سے گفتگوکرتے کہاکہ میں ہمیشہ سے آپ کامداح رہاہوں اورمیں یہ دیکھناچاہتاتھاکہ آخرآپ نے کروڑوں لوگوں پر کیاجادوکیاہواہے وہ وطن سے دوررہتے ہوئے بھی آپ کے ساتھ ہیں۔
آپ کی محبت نے مجھ پر بھی جادو کردیاہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اس بات سے کوئی انکارنہیں کرسکتاکہ آپ نے غریب اور مڈل کلاس کوایوانوں میں پہنچایا، پاکستان کوآپ جیسے لیڈرکی ضرورت ہے۔ گورنرپنجاب نے الطاف حسین سے کہاکہ میں آپ کاتہہ دل سے مشکور ہوں کہ آپ نے پاکستان میں انقلاب مارچ کے معاملے میں صورتحال کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کے سلسلے میں حکومت کوبروقت مشورہ دیااوراس سلسلے میں اپنی بھرپورکوششیں کیں،آپ کافیصلہ درست تھا، اگرپاکستان عوامی تحریک کے مارچ کوطاقت سے روکنے کی کوشش کی جاتی تواس سے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کی طرح کوئی بڑاسانحہ رونماہوتا۔ الطا ف حسین نے معاملات کوحقیقت پسندانہ اندازسے حل کرنے کے سلسلے میں گورنرپنجاب چوہدری محمدسرورکے کردارکو سراہا اورکہاکہ آپ نے اپنے حسن اخلاق سے ہمارے دل میں جگہ بنالی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے پنجاب میںآ نے والے سیلاب سے بڑے پیمانے پر ہونیوالی تباہی پر بھی افسوس کااظہارکیا۔ الطاف حسین نے کہاکہ ہم اپنی بساط کے مطابق سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی مددکررہے ہیں۔ میں نے اس مرتبہ اپنی سالگرہ کے تمام اجتماعات کوسیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کیلئے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں فنڈریزنگ پروگرام میں تبدیل کردیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے سیلاب زدگان اورآئی ڈی پیز کی امداد کے لئے ایم کیوایم کی کوکوششوں کوسراہا۔ اس موقع پر گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور کے اعزازمیں عشائیہ بھی دیاگیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.