مچھ، مدرسہ حمادیہ عربیہ تعلیم القرآن آبگم میں حافظین کی دستار بندی

بدھ 24 ستمبر 2014 17:38

مچھ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) مچھ مدرسہ حمادیہ عربیہ تعلیم القرآن آبگم میں سیرت النبی کے عنوان سے روح پرور سالانہ جلسہ عام جید علمائے حق کے ایمان افروز بیانوں اور حمد و نعت نے سماں باندھ دیا معصوم حافظین کی دستار بندیاں رات گئے جاری تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کی جانب سے 35ویں سالانہ جلسہ آب گم مدرسہ حمادیہ عربیہ میں منعقد کیا گیا جلسہ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا حافظ سلیم اللہ اور حافظ غلام اللہ نے شان باری تعالی اور نعت رسول مقبول پیش کی جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرو سابق صوبائی وزیر مولانا فیض محمد سمانی نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ جمعیت کے عظیم پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے کیونکہ جمعیت ہی وہ دینی درسگاہ ہے جس میں کسی بھی مومن کی جان مال اور عزت محفوظ رہ سکتی ہے انھوں نے رسم رواج کے نام مذہب سے بغاوت کرنے والوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کر کہ دین دنیا اور آخرت میں اللہ رب العزت کے انعامات کے مستحق ٹھہریں گے جمعیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری جنرل ملک سکندر خان ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی دنیاوی مجلس نہیں بلکہ دینی محفل ہے ممتاز سیاسی سماجی قبائلی اور مذہبی رہنماء کچھی بولان الحاج میر محمد ہاشم شاہوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم آلقران ہی درس انقلاب ہے جو مسلمانان اسلام کو دین اسلام کی روشنی میں ایک دائمی زندگی کا طریقہ بیان کرتا ہے میرے پیارے حافظین ہمارا سرمایہ ہیں جو ایک روشنی کی مانند سرور کائنات کے پیغام اور احکامات کو عالم میں پھیلانے کا انشاء اللہ زریعہ بنیں گے انھوں نے کہا کہ یہ زمین یہ وقت یہ محفل اور یہ اجتماع انتہائی سعادتوں کا ہے اور اس جلسہ میں شریک ہر فرد اس سعات و ثواب میں شامل ہے ضلعی امیر کچھی بولان جمعیت علماء اسلام حاجی منگے خان راہیجہ نے منتظمین کی جانب سے معزز مہانوں شرکاء اور مقامی میڈیا خصوصا سینئر صحافی عمران سمالانی محمد عامر یوسفزئی کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ہم اہلیان آب گم و مچھ بولان ضلع کچھی کی جانب سے اپنے معزز مہمانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید اور معصوم حافظین و شرکاء اور جمعیت علماء اسلام ضلع کچھی کے کارکنوں کو اس بہترین نظم و صبط انتظامات پر مبارکباد پیش کرتاہوں جبکہ اس موقع پر جے یو آئی کوئٹہ کے امیر مولنا ولی محمد ترابی نائب امیر مولنا قدرت اللہ لہڑی نائب امیر کچھی بولان مولانا انور سمالانی تحصیل امیر حافظ صدیق سمالانی مدرسہ عربیہ حمادیہ کے زمہ دار مولانا شریف اللہ راہیجہ عبدالشکور راہیجہ ودیگر ممتاز علماء کرام موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :