لاہور کی ضلعی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی
بدھ 24 ستمبر 2014 18:46
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) لاہور میں ضلعی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے منگل کے روز ڈی سی او لاہور کو درخواست دی تھی کہ28 ستمبر کو انہیں مینار پاکستان جلسے کی اجازت دی جائے۔ جس پر ضلعی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ اس حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ ڈی سی او کیپٹن (ر)عثمان نے ڈی جی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور ڈی جی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔ صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ جلسے سے منع نہیں کیا جائے گا،دوسری جانب مینار پاکستان کے سیکورٹی افسر کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر سکیورٹی خدشات ہیں۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال اور میاں افتخار نے ڈی سی او لاہور کے دفتر میں جلسے کے لئے درخواست جمع کرائی تھی‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے روکنے کی کوشش کی تو پھر جاتی عمرہ میں جلسہ کریں گے۔
وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان کے قریب تعمیراتی کام جاری ہے، پی ٹی آئی نے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ہی جلسہ پر اصرار کیا تو پھر فیصلہ کریں گے کہ کون سا گراؤنڈ انہیں دیا جائے۔مینار پاکستان کے سیکورٹی افسر محمد ضمیر کہتے ہیں کہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر یہاں خاردار تاریں لگا رکھی ہیں۔ مینار پاکستان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یادگار پاکستان 55 ایکٹر کی اراضی پر مشتمل ہے،اس کے اندر تقریبا 4 لاکھ افراد کی گنجائش ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
صدر زرداری پی ٹی آئی اور ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے، رانا تنویر حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.