سابق صدر زرداری کیخلاف زیر التواء ریفر نسز پر سما عت کل ہو گی

ارسس ٹریکٹر، گولڈ ریفرنسز میں فاروق ایچ نائیک بریت کی درخواستوں پر دلائل دینگے

بدھ 24 ستمبر 2014 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24ستمبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف کرپشن کے الزامات کے تحت دو ریفرنسز میں بریت کی درخواستوں پر فاروق ایچ نائیک (کل) جمعرات کو احتساب عدالت میں دلائل دیں گے جبکہ دو ریفرنسز میں عدالت گواہوں کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کرے گی۔ گرمائی تعطیلات کے بعد سابق صدر کیخلاف زیر التواء ریفرنسز کی سماعت (آج) جمعرات سے ہوگی۔

(جاری ہے)

سابق صدر کیخلاف ایس جی ایس کوٹیکنا ریفرنس میں احتساب عدالت نے بریت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں جبکہ پولو گراؤنڈ ریفرنس میں سابق صدر کی درخواست منظور کرلی گئی تھی۔ ارسس ٹریکٹر اور اے آر وائی گولڈ ریفرنسز میں فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں بریت کی درخواستوں میں دلائل مکمل کرلئے تھے اور عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا بعدازاں فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں درخواست دی کہ وہ ان درخواستوں کے کچھ پہلوؤں پر دوبارہ دلائل دیں گے جس پر عدالت نے درخواست منظور کرلی تھی جس کے بعد (کل) جمعرات کو سماعت ہوگی۔۔