لندن پلان میں طے ہوا تھا کسی ظالم کا ساتھ نہیں دینگے، چودھری شجاعت
جمعرات 25 ستمبر 2014 16:05
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے عوام کے لیے دستور تبدیل کرنا پڑا تو کریں گے ، دھرنے کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ، چوہدری پرویز الہٰی کہتے ہیں شریف برادران مشکل میں ہوں تو زرداری صاحب کو بلا لیتے ہیں۔
(جاری ہے)
گجرات یں چودھری ظہور الہٰی کی تینتیسویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا لندن پلان میں یہ طے تھا کہ کسی ظالم کا ساتھ نہیں دیں گے ، عوام کے لیے دستور بھی تبدیل کرنا پڑا تو کریں گے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے اپنے خطاب میں شہباز شریف پر تنقید کرتے ہوئے خوب نشتر چلائے ۔ ان کا کہنا تھا پنجاب کے سیلاب متاثرین شہباز شریف کی آنیاں جانیاں سمجھ چکے ہیں ۔ چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد شہباز شریف مستعفی کیوں نہیں ہوتے ۔ ان کا کہنا تھا دھرنے کا عالمی ریکارڈ جمعہ کو ٹوٹ جائے گا ، دھرنے کی وجہ سے لوگوں میں شعور آ گیا ہے ۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا شریف برداران جب مشکل میں ہوں تو زرداری صاحب کو بلا لیتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.