آوارہ خان اور یہودی ایجنٹ اپنی زبان کو لگام دے،بلاول بھٹو کو بچہ کہنے والے کو ابھی خود سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہے کہ آوارہ خان اور یہودی ایجنٹ اپنی زبان کو لگام دے،بلاول بھٹو کو بچہ کہنے والے کو ابھی خود سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے،بلاول بھٹو پوری قوم کا لیڈر ہے ،اسلام آباد میں دھرنہ نہیں دو گھنٹے کا فیشن شو ہوتا ہے ،لاہور میں بھی ایسا ہی بھونڈا فیشن شو ہوگا،پیپلزپارٹی پاکستان کو خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیگی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ،راجہ ریاض نے مزید کہا گزشتہ روز یہودی ایجنٹ اور آوارہ خان نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بچہ کہا ہے کہ ان کا یہ لفظ استعمال کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ابھی سیاست میں بچے ہیں ان کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے،عمران خان اسلام آباد میں جس کنٹینر میں بیٹھتے ہیں اس میں ایک صوفے کی قیمت 6لاکھ ہے ایسے لوگ نیا پاکستان اور انقلاب کیسے لاسکتے ہیں،اسلام آباد میں سارا دن دھرنہ خالی ہوتا ہے اور رات کو دو گھنٹے کا فیشن ہو لگتا ہے جس میں نوجوان انجوائے کرنے آتے ہیں،عمران خان کا لاہور کا جلسہ بھی ایک بھونڈا فیشن شو گا ،عمران خان نے کے اپنے بچے ایک یہودی عورت پال رہی ہے وہ کیا غریبوں کے بچے پالیں گے،عمران خان اور طاہرالقادری پاکستان کے خلاف سازشی پلان بنا رہے ہیں مگر پیپلزپارٹی ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

(جاری ہے)

ہم آئین پاکستان اور جمہوریت کے محافظ ہیں اور ہر قیمت پر ان کی حفاظت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :