پنجاب کے سائبر کرائم سرکل نے رواں سال 40 کامیاب ریڈز کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیٹ وے ایکسچینج اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فراڈکرنے والے ملزمان کو گرفتارکر لیا

جمعرات 25 ستمبر 2014 17:54

پنجاب کے سائبر کرائم سرکل نے رواں سال 40 کامیاب ریڈز کے ذریعے غیر قانونی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) پنجاب کے سائبر کرائم سرکل نے رواں سال 40 کامیاب ریڈز کے ذریعے غیر قانونی طور پر گیٹ وے ایکسچینج چلانے والے اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے فراڈکرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے گیٹ وے ایکسچینج میں استعمال ہونے والی جدید مشینری برآمد کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسین نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر۔2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سائبر کرئام سرکل لاہور نے 40 کامیاب ریڈز کئے جس کے نتیجہ میں غیر قانونی طور پر گیٹ وے ایکسچینج کے ذریعہ قومی خزانہ کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے 56 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 224 گیٹ وے ایکسچینج، 25260 موبائل سمز کے علاوہ گیٹ وے ایکسچینج میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات قبضہ میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ان ریڈز میں 19 کا تعلق کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ فراڈ کرنے والوں سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن کے مطابق مذکورہ کیسز میں صرف 5 کیسز کے باعث 58 لاکھ سے زائد مالیت کا خسارہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم سرکل اس سلسلہ میں روبی جوبلی کے نام سے تقریب کا رواں ماہ انعقاد کر رہی ہے جس میں ان ریڈز میں حصہ لینے والے افسران و اہلکار ان کو انعام و اکرام کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :