دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی27 ستمبر سیا حت کا عالمی دن منا یا جائیگا

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی27 ستمبر سیا حت کا عالمی دن منا یا جائیگا ۔اس دن کو منا نے کا مقصد سیاحت کا فروغ دینا اورلوگو ں میں یہ احسا س پید ا کرنا ہے کہ سیا حت کے ذریعے نا صر ف ہم زندگی میں نئے تجربات سیکھتے ہیں بلکہ ہمیں اپنی مصروف زندگی میں صحتمندتفریح کا مو قع بھی ملتا ہے۔ٹی ڈی سی پی(پنجاب ٹورازم)نے سیا حت کے عالمی دن کو منا نے کیلئے مختلف پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

منیجنگ ڈائر یکٹر ٹی ۔ڈی۔سی۔پی احمر ملک نے اس حوالے سے ٹی۔ڈی۔سی۔پی کے تمام دفاتر اور ریزارٹس کو خا ص طو ر پر ہدایت جا ری کی ہیں کہ اس دن کو شایانِ شان طریقے سے منا یا جا ئے۔ راولپنڈی میں ٹی ڈی سی پی ریجنل آفس راولپنڈی نے "ٹورازم بس کا رواں" کا انتظام کیاہے۔

(جاری ہے)

یہ کارواں ایس او ایس ولیج کے طالب علموں کو راولپنڈی سے ٹیکسلا میوزیم لے کر جائیگا اور واپس راولپنڈی لائے گا۔

یہ ٹو رایس او ایس ولیج کے مستحق طالب علمو ں کیلئے مفت چلایا گیاہے۔ ان بچو ں کو بھی تفریح کا مو قع فر اہم کیا گیا ہے۔جو شا یداپنی زندگیوں میں محر ومیوں کے سو ا کچھ نہیں سمیٹ پاتے۔ ان بچوں کو ٹیکسلا میوزیم ) جو پرانی تہذیب کا عکس بھی ہے)کی سیرکروائی جائیگی یہ بچے ٹیکسلا میں" ٹو رازم واک" میں بھی حصہ لیں گے۔ اور مختلف قسم کے پلے کارڈزاور بینرز تھامیں گے ۔ جن پر سیاحت کو اجا گر کر نے والے سلوگنزاور پیغاما ت درج ہوں گے ۔ دوپہر کو بچو ں کو کھا نا کھلا یا جائیگا جِس کا اہتمام ٹی ۔ڈی۔سی ۔پی نے کیاہے۔پنجاب ٹورازم ہمیشہ پا کستان اور دنیا بھر میں ٹورازم کے فروغ میں ہمیشہ کوشاں رہی اور رہے گی۔

متعلقہ عنوان :