پی جی ایم آئی و جنرل ہسپتال کے ملازمین کی تنخواہیں 30ستمبر تک ان کے بینک اکاوٴنٹس میں بھجوادی جائیگی،

عید قربان سے قبل کنٹریکٹ و ڈیلی ویجز سٹاف کو تنخواہیں اور نرسنگ طالبات کو وظیفہ ادا کیا جاء گا‘ پروفیسر انجم حبیب وہرہ

جمعرات 25 ستمبر 2014 22:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25ستمبر 2014ء)پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد کے پیش نظر ادارے کے تمام ملازمین کی تنخواہیں 30ستمبر تک ان کے بینک اکاوٴنٹس میں بھجوادی جائینگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کنٹریکٹ، ڈیلی ویجز سٹاف کو رواں ماہ کی تنخواہ یکم اکتوبر کو ادا کرنے کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی ملازم عید قربان کے موقع پر تنخواہ سے محروم نہ رہے جبکہ نرسنگ طالبات کو بھی ماہانہ وظیفہ ادا کردیا جائیگا۔