جمہوریت کیلئے جلاوطنی کاٹی ، آنچ نہیں آنے دوں گا، نواز شریف

جمعہ 26 ستمبر 2014 11:34

جمہوریت کیلئے جلاوطنی کاٹی ، آنچ نہیں آنے دوں گا،  نواز شریف

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ جمہوریت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انتخابات میں اپوزیشن کی حیثیت سےحصہ لیا۔ نیویارک میں وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں دل کے باب کھول دیئے ۔ اور اگلی پچھلی ساری روئیداد سنادی۔ کہتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم اور وزرائے اعلٰی پیپلز پارٹی نے نامزد کیے۔

(جاری ہے)

دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھرنوں کےباوجود حکومت پوری طرح فعال ہے۔ پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پرحملےکی مثال نہیں ملتی۔ دھرنےوالوں نے بڑا منصوبہ بنایا، لیکن ناکام ہوگئے اور اب واپس جانا چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ عالمی بینک کےصدرنے داسو منصوبے میں تعاون کا یقین دلایا ہے۔ دیامیر بھاشا ڈیم کے لئے آئندہ ماہ واشنگٹن میں کانفرنس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دیامر بھاشا، داسو اور دیگر ڈیموں سے چودہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :