گجرات فسادات کیس ،امریکی عدالت نے مودی کو طلب کر لیا

جمعہ 26 ستمبر 2014 12:09

گجرات فسادات کیس ،امریکی عدالت نے مودی کو طلب کر لیا

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26ستمبر 2014ء) امریکی عدالت نے گجرات فسادات کیس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طلب کرلیا ہے ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک پہنچ رہے ہیں جہاں مقامی عدالت نے نریندر مودی کو دو ہزار دو کے مسلم کش فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں طلب کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے نریندر مودی سے جواب طلب کیا ہے کہ وہ گجرات کے وزیر اعلی ہونے کی حیثیت سے یہ فسادات رکوانے میں کیوں ناکام رہے ۔ نریندر مودی کو اکیس دن کے اندر عدالت میں جواب جمع کرانا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :