سعودی عرب،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرایک دن جیل جاناہوگا،خلاف ورزی کرنے والے افراد 24 گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد جرمانے کی رقم ادا کر سکیں گے،سعودی ٹریفک پولیس

ہفتہ 27 ستمبر 2014 23:17

سعودی عرب،ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پرایک دن جیل جاناہوگا،خلاف ورزی ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27ستمبر۔2014ء ) سعودی عرب میں اب ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک دن جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔عرب ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کے ترجمان زید الحمزہ نے کہا کہ ملک میں ٹریفک حادثات کے واقعات کو روکنے کے لئے نئے قواعد و ضوابط رائج کئے جارہے ہیں جس کے تحت ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے والے افراد 24 گھنٹے حوالات میں گزارنے کے بعد جرمانے کی رقم ادا کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

قانون پر عمل درآمد کے لئے اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے اور سادہ لباس میں پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔نئے قوانین کو ابتدائی طور پر جدہ میں لاگو کیا گیا ہے جس کے بعد اسے بتدریج ملک کے دیگر بڑے شہروں میں نافذ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سعودی حکام اس بات پر غور بھی کررہے ہیں کہ ملک میں شادی کرنے کے لئے ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی شرط رکھی جائے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں شامل ہے جہاں سڑکیں سب سے زیادہ خطرناک ہیں اور ملک میں ہر روزٹریفک حادثات کے نتیجے میں اوسطاََ 19 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :