پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ مسئلہ کشمیرہے‘چوہدری شمشاد احمد

وزیراعظم نوازشریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سامنے اجاگر کر دیا ہے اقوام عالم مسئلہ کشمیرکوحل کرانے کیلئے اپنامثبت کرداراداکرے ورنہ خطے کاامن تباہ ہوسکتاہے

اتوار 28 ستمبر 2014 16:27

کامونکے(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 28ستمبر 2014ء) وزیراعظم میاں نوازشریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے خطاب کرکے مسئلہ کشمیرکودنیاکے سامنے اجاگرکردیاہے۔اقوام عالم مسئلہ کشمیرکوحل کرانے کیلئے اپنامثبت کرداراداکرے ورنہ خطے کاامن تباہ ہوسکتاہے۔ان خیالات کااظہارایم پی اے چودھری شمشاداحمدخاں،پاکستان مسلم لیگ(ن)سٹی کامونکے کے صدرشیخ آصف بشیرپیٹالوی،سینئررہنماچودھری فلک شیرورک،چودھری اشفاق احمدسرویا،راناامجدخاں،محمداسلام مغل،مرزاافتخاراحمدبیگ،شیخ محمدسعسیدپیپسی والے اورشیخ محمدمشتاق الحق ٹریڈرزوالے نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے گزشتہ روزاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے جس اندازمیں مسئلہ کشمیرکواجاگرکیااس سے پوری دنیامیں ایک بارپھرمسئلہ کشمیرتازہ ہوگیاہے پاکستان اوربھارت کے مابین کشیدگی کی سب سے بڑی وجہ مسئلہ کشمیرہے جس کے حل تک دونوں ممالک کے مابین دوستانہ تعلقات استوارنہیں ہوسکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرنصف صدی سے اقوام متحدہ کی فائلوں میں دباہواہے جس کوحل کرنے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کام نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اگراقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے اپناکردارادانہ کیاتواس سے اوربھی بہت سے مسئلے پیداہوسکتے ہیں۔