18 اکتوبر کو مزار قائدپرپیپلز پارٹی کا جلسہ متوقع

اتوار 28 ستمبر 2014 22:56

18 اکتوبر کو مزار قائدپرپیپلز پارٹی کا جلسہ متوقع

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے 18 اکتوبر کومزار قائد پر ایک بڑا سیاسی جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں ختمی معاملات طے کرنے کے لئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کل پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں دونوں سابق وزراءا عظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاکہ ان کے باہمی معاملات کو بھی درست کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :