پاکستان کا عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عزم،خارجہ سیکرٹری نے عالمی امن اور مذاکرات کیلئے عالمی کوششوں میں پاکستان کے کرداراورتعاون پر روشنی ڈالی، پاکستان نے ملک میں بین المذاہب مذاکرے اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے قومی ہم آہنگی کی وزارت قائم کی ہے،عزاز احمدچوہدری
اتوار 28 ستمبر 2014 00:06
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28ستمبر۔2014ء) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے عالمی امن اور بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ نیویارک میں یونائیٹڈ نیشنزالائنس آف سویلائزیشن کے دوست ملکوں کے وزارتی گروپ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس کا موضوع تھا عالمی امن اور بقائے باہمی کودرپیش نئے اور ابھرتے ہوئے نظریاتی خطرات ،،خارجہ سیکرٹری نے عالمی امن اور مذاکرات کیلئے عالمی کوششوں میں پاکستان کے کرداراورتعاون پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بین المذاہب اوربین الثافت مذاکرے کے فروغ کیلئے سالانہ قرارداد پیش کرتا ہے جس کی رکن ملکوں کے درمیان اتفاق رائے سے ہرسال منظوری دی جاتی ہے۔انہوں نے شرکاء کو بتایاکہ پاکستان نے ملک میں بین المذاہب مذاکرے اورہم آہنگی کے فروغ کیلئے قومی ہم آہنگی کی وزارت قائم کی ہے۔(جاری ہے)
ملک کے تمام اضلاع میں بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جہاں تمام عقائد اور مذاہب کے نمائندوں کے درمیان رابطہ ہوتا ہے۔
یونائیٹڈنیشنز الائنس آف سویلائزیشن کے مذہبی آزادی، ذرائع ابلاغ کی غیرجانبداری ، تعلیم کے فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کوسراہتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے یقین دلایا کہ پاکستان ادارے کے اقدامات کی حمایت جاری رکھے گا تاکہ عالمی امن اورخوشحالی کا مقصد حاصل کیاجائے۔مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
اسٹیبلیشمنٹ سے بات ہو گی تو صرف اس لیے کہ اسٹیبلیشمنٹ اپنے آئینی کردار سے باہر نہ نکلے
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.