کوٹ غلام محمد ، دیہہ 304 میں مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر 72 ایکڑ زرعی اراضی پر جبری قبضہ کرلیا

پیر 29 ستمبر 2014 13:38

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) کوٹ غلام محمد کے نزدیک دیہہ 304 میں مسلح افراد نے ہتھیاروں کے زور پر 72 ایکڑ زرعی اراضی پر جبری قبضہ کرلیا‘ قبضہ میں کی گئی زرعی اراضی میں 35 ایکڑ رقبے پر کپاس‘ گنا‘ مرچ‘ پیاز اور دیگر زرعی اجناس کی تیار فصل بھی ہے قبضہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ کوٹ غلام محمد کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو مسلح قابضین نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس کی مزید نفری 4 موبائلوں میں قبضہ والی جگہ پر پہنچ گئی۔

متعلقہ عنوان :