سعودی عرب: گیارہ سال کی بچی کے گیت گانے پر تنقید
پیر 29 ستمبر 2014 15:06
حائل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) سعودی عرب کی شمال مغربی صوبے حائل کے شہر حائل میں ایک گیارہ برس کی لڑکی نے گزشتہ بدھ کے روز سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر قومی نغمہ پیش کیا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ لڑکی اسپورٹس ڈریس میں ملبوس تھی اور اس کے بال کھلے ہوئے تھے، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر ایک گرماگرم بحث شروع ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ عبداللہ سعودی معاشرے کو اصلاحات کے ذریعے جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، لیکن کئی دہائیوں سے قدامت پرستوں کی مضبوط گرفت سے اس معاشرے کو نکلنے میں کافی وقت لگے گا۔بہت سے لوگوں نے گیارہ برس کی لڑکی جینا الشمارے کو سر نہ ڈھانپنے اور سرخ لپ اسٹک لگا کر مرد حاضرین کے سامنے گیت گانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
(جاری ہے)
سعودی عرب کے ایک معروف کامیڈین فیاض المالکی نے جینا کو بدنام کرنے والوں سے کہا کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں اور اس نوجوان لڑکی کو اس کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دیں۔ انہوں نے جینا کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جینا کے والد کا کہنا ہے کہ وہ ان لوگوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، جنہوں نے ان کی بیٹی کے لیے ٹوئٹر اور سوشل میڈیا کی دیگر ویب سائٹ پر نازیبا الفاظ کا استعمال کیا ہے۔
اس کے والد نے کہا ’’میری بیٹی بہت کم عمر ہے۔ وہ اتنی بڑی نہیں ہے، جیسا کہ سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس نے دیگر بچوں کے ساتھ سینئر سرکاری حکام کے سامنے گیت گایا تھا۔‘‘
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی دعویدار بیٹی پاکستانی لڑکی کی ویڈیووائرل
-
سڈنی کے ہوائی اڈے پرمسافر طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ، تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا
-
بھارت،ہسپتال سے بچے کے اغواء کی کوشش، خاتون گرفتار
-
گانے میں لارنس بشنوئی کا نام، گینگسٹر کا ایک بارپھرسلمان خان کو پیغام
-
ایف- 15 لڑاکے طیارے شرق اوسط پہنچ گئے
-
ٹرمپ کی رہائشگاہ کے اطراف سکیورٹی بڑھا دی گئی
-
عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹال گیا
-
ٹرمپ کے ساتھ رابطے بحال کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، روسی صدر
-
ٹرمپ کی جیت کے بعد جنگیں روکنے کیلئے بائیڈن انتظامیہ حرکت میں آگئی
-
سوئٹزر لینڈ میں خواتین کے برقعہ پہننے پرپابندی کا اعلان کردیا گیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ نے سوزی وائلز کو وائٹ ہاؤس کا چیف آف اسٹاف مقررکردیا
-
سعودی عرب ، حائل میں ژالہ باری سے علاقے میں سفید ی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.