Live Updates

خورشید شاہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

منگل 30 ستمبر 2014 14:31

خورشید شاہ نے عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا

کراچی ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بے بنیاد الزامات لگانے پر ہتک عزت کاقانونی نوٹس بھیج دیاہے ۔

(جاری ہے)

قانونی نوٹس کے متن میں کہاگیاہے کہ عمران خان نے خورشید شاہ پر کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگا کر کردار،شخصیت کو نقصان پہنچایااورخاندان کو کوفت اُٹھاناپڑی ، عمران خان 14دن میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے خورشید شاہ سے معافی مانگیں اور ساتھ ہی 10ارب روپے ہرجانہ اداکریں ۔نوٹس میں واضح کیاگیاکہ دوہفتوں میں جواب نہ دیاگیاتوعدالت سے رجوع کیاجائے گا۔ عمران خان کو یہ نوٹس لاہور اور اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہوں پر بھجوایاگیاہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :